اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس سے 2 لاکھ 13ہزار470 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کے باعث جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 4ہزار 395 ہو گئی ہے۔
سرکاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے 4 ہزار 133نئے کیسز کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس کے باعث 91مزید پاکستانی شہری زندگی کی بازی ہار گئے۔
کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے اب تک13 لاکھ5ہزار 510ٹیسٹ کیے گئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیے جانے والے ٹیسٹس کی تعداد22ہزار418ہے۔
ہر گزرتے روز کے ساتھ پاکستان بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ نئے کیسز کی تصدیق ہو رہی ہے جبکہ وائرس کے باعث ہونے والی ہلاکتوں میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔
سندھ میں کورونا وائرس کے84 ہزار640، پنجاب میں 76ہزار 262، خیبرپختونخواہ میں 26ہزار 598، بلوچستان میں 10ہزار 476، آزاد کشمیر میں 1 ہزار 93، گلگت بلتستان میں1 ہزار 489جبکہ اسلام آباد میں 12 ہزار 912کیسز کی تصدیق ہوئی۔
وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات پنجاب اور سندھ میں ہوئیں۔ پنجاب میں 1 ہزار 762افراد کورونا وائرس کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ سندھ میں 1 ہزار 377افراد جاں بحق ہوئے۔
خیبر پختونخواہ میں کورونا وائرس کے باعث951،آزاد کشمیر میں 30، گلگت بلتستان میں 26، اسلام آباد میں128 جبکہ بلوچستان میں 121افراد جاں بحق ہوئے۔
گزشتہ روز تک پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے مجموعی طور پر1 لاکھ 6ہزار 530فعال کیسز کی تصدیق ہوئی جبکہ98ہزار 503افراد کورونا وائرس سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ہمیں کورونا وائرس کے ساتھ جینا سیکھنا ہوگا،گورنر سندھ