ملک میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 6250 تک پہنچ گئی، 113 جاں بحق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 6250 تک پہنچ گئی، 113 جاں بحق
ملک میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 6250 تک پہنچ گئی، 113 جاں بحق

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:ملک بھرمیں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 6250 تک پہنچ گئی،ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 4435 ہے،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 272 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق پنجاب میں سب سے زیادہ3016 کیسز اور سندھ میں 1638 کیسز رپورٹ ہوئے،کے پی 865، بلوچستان سے 281 جبکہ اسلام آباد سے 140 کیسز رپورٹ ہوئے۔

گلگت بلتستان میں 234 اور آزاد کشمیر 46 کیسز رپورٹ ہوئے،مجموعی طور پر 55 فیصد کیسز دیگر ممالک سے آئے اور 45 فیصد مقامی طور پر پھیلے،اب تک 1446 مریض صحتیاب ہوچکے اور 113 جاں بحق ہوئے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 11 نئی اموات رپورٹ کی گئیں،ملک بھر میں اب تک 73 ہزار 439 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3280 نئے ٹیسٹ کئے گئے،ملک کے 588 ہسپتالوں میں قائم قرنطینہ مراکز مریضوں کا علاج جاری ہے،ان ہسپتالوں میں 16 ہزار 387 بیڈز کا بندوبست کیا گیا ہے۔

Related Posts