دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 1 کروڑ 19 لاکھ افراد متاثر، 5 لاکھ 46 ہزار ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 1 کروڑ 19 لاکھ افراد متاثر، 5 لاکھ 46 ہزار ہلاک
دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 1 کروڑ 19 لاکھ افراد متاثر، 5 لاکھ 46 ہزار ہلاک

جنیوا:  کورونا وائرس سے  دنیا بھر میں1 کروڑ 19 لاکھ افراد متاثر جبکہ 5لاکھ 46ہزار سے زائد ہلاک ہو گئے ہیں۔

دنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر1 کروڑ 19 لاکھ 50ہزار 44افراد متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ کیسز میں سے 8 فیصد (5لاکھ40ہزار677) افراد ہلاک ہوئے۔

مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ58 ہزار 227 فراد کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد45لاکھ8ہزار132ہے۔ 

کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں سے68لاکھ 95ہزار290افراد مرض سے صحت یاب ہوچکے ہیں تاہم   اموات کی تعداد میں ہر گزرتے روز کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے۔

چین سے جنم لینے والا کورونا وائرس ایشیائی ممالک ایران، افغانستان، بھارت اور پاکستان کے ساتھ ساتھ امریکا، برطانیہ، جرمنی، فرانس اور دیگر ممالک میں پھیل گیا ہے۔

وائرس سے سب سے زیادہ امریکا، برازیل، بھارت، روس اورپیرو متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ ممالک  کی فہرست میں چلی چھٹے نمبر پر موجود ہے۔

چلی کے بعد اسپین، برطانیہ اور میکسیکو وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ممالک ہیں جہاں ہلاکتوں کی تعداد سینکڑوں سے نکل کر ہزاروں میں پہنچ گئی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل  اقوامِ متحدہ نے کہا کہ کورونا وائرس کی تیزی سے دُنیا بھر میں پھیلتی وباء انسانیت کیلئے تبدیلی کا پیغام لائی اور یہی وہ وقت ہے جب ہم خود کو تبدیل کرسکتے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرگزشتہ روز  اپنے پیغام میں اقوامِ متحدہ کے جنرل سیکریٹری انتونیو گوتریس نے کہا کہ دنیا بھر میں جنسی بنیادوں پر عدم مساوات، جنسی بنیادوں پر ظلم و تشدد اور معاشرتی گروہوں کے درمیان ایک دوسرے کو مجرم قرار دینے کی روایات پروان چڑھ رہی ہیں۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس  دُنیا کیلئے تبدیلی کا پیغام لایا ہے۔اقوامِ متحدہ

Related Posts