کورونا کے کیسز میں کمی، جرمنی نے اسکول اور کاروبار دوبارہ کھول دیئے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

برلن : جرمنی کورونا وائرس کے کیسز میں کمی کے بعد رواں ماہ مئی میں معمول کی طرف واپسی کا منصوبہ بنا رہا ہے، اسکول اور دکانیں دوبارہ کھول دی گئی ہیں جبکہ گالف کے مقابلو ں کا انعقاد بھی ممکن ہے۔

جرمن چانسلرانجیلامرکل نے کہا ہے کہ ہم نے ابتدائی طور پر کورونا وائرس کی وباء سے بہتر طور پر نمٹ لیا ہے اور جرمنی نے وائرس کے پھیلاؤ کو کم کرنے کا مقصد حاصل کرلیا ہے۔

انہوں نے جرمنی کی 16 ریاستوں کے رہنماؤں کے ساتھ ایک ملاقات کے بعد کہا کہ حفظان صحت اور معاشرتی فاصلاتی اصولوں پر عمل پیرا ہونے کی شرائط پر تمام اسکول اور دکانیں کھولی جاسکتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسکولوں کو پہلے ہی کھولنے کی اجازت دی گئی تھی لیکن صرف بڑے بچوں کواسکول آنے کی اجازت تھی ،اسی طرح صرف ایک خاص سائز تک کی دکانوں کو پہلے بھی کاروبار کرنے کی اجازت دی گئی تھی لیکن جرمنی میں اب کاروبار اسکولز مکمل طور پر کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاہم ریاستیں اپنے طور پر اس فیصلے کا اطلاق کرینگی۔

جرمن چانسلر نے کہا کہ سماجی دوری کے قواعد کم سے کم 5 جون تک برقرار رہیں گے جبکہ خریداری کرتے وقت یا عوامی ٹرانسپورٹ کا استعمال کرتے وقت لوگوں کو چہرے کے ماسک پہننے کی ضرورت ہوگی۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس نے برطانیہ میں تباہی مچا دی، 30 ہزار سے زائد افراد ہلاک

جرمنی یورپ کے دیگر ممالک کے مقابلے میں  کورونا وائرس سے نسبتاً کم متاثر ہوا ہے، جرمن چانسلرنے بار بار احتیاط برتنے کی تاکید کی ہے اور متنبہ کیا ہے کہ مہلک بیماری سے بچنے میں ابتدائی کامیابیوں کے بعد احتیاط نہ کرنے سے نقصان ہوسکتا ہے۔

Related Posts