ٹوکیو: کورونا وائرس پوری دنیا میں تیزی سے پھیل رہا ہے جس سے شوبز انڈسٹری بھی نہ بچ سکی۔ جاپانی مزاحیہ فنکارو کامیڈین کین شیمورا کورونا وائرس کے باعث ہلاک ہو گئے ہیں۔
کین شیمورہ جاپانی شوبز انڈسٹری کے انتہائی سینیئر اور گراں قدر فنکار مانے جاتے ہیں۔گزشتہ روز کین شیمورا دورانِ علاج انتقال کر گئے جبکہ ان کے جسم میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔
جاپانی کامیڈین کین شیمورا سن 70ء کی دہائی سے انڈسٹری میں کام کر رہے تھے۔ انہوں نے ٹی وی شوز، ڈراموں اور فلموں میں بھی کام کیا۔
کامیڈین شیمورا کو 10 روز قبل تیز بخار کی شکایت کے باعث ٹوکیو کے ہسپتال لایا گیا۔ ان کی ظاہری علامات سے کورونا وائرس کی تصدیق ہوتی تھی جس کے بعد ان کا ٹیسٹ کیا گیا۔
ڈاکٹرز نے ٹیسٹ کے بعد تصدیق کی کہ کین شیمورا کو کورونا وائرس لاحق ہوگیا ہے جس کے بعد ان کا علاج شروع کردیا گیا۔
مسلسل 9 روز علاج کے باوجود کین شیمورا جانبر نہ ہوسکے اور انہوں نے داعئ اجل کو لبیک کہہ دیا۔ وفات کے وقت ان کی عمر 70 سال تھی۔
کورونا وائرس کے باعث کین شیمورا کی ہلاکت کی خبر جاپانی شوبز انڈسٹری پر بجلی بن کر گری جس کے بعد نامور شخصیات نے ان کے لیے تعزیتی پیغامات جاری کرنا شروع کردئیے۔
مایہ ناز فنکار کین شیمورا کی وفات جاپانی شوبز انڈسٹری کے لیے کسی بحران سے کم نہیں ہے۔ جاپانی فنکاروں کے مطابق کین شیمورا کی وفات سے جو خلاء پیدا ہوا ہے، برسوں پر نہیں کیا جاسکتا۔