کورونا وائرس نے دنیا بھر میں 13 لاکھ 65ہزارسے زائد زندگیاں نگل لیں

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Coronavirus death toll hits 1,365,634 worldwide
دنیا بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد،اموات میں اضافہ

واشنگٹن: کورونا وائرس سے دنیا بھر میں 5کروڑ 72لاکھ 36ہزار 335 افراد متاثر، ہلاکتیں 13 لاکھ 65ہزار634تک پہنچ گئیں۔

امریکا کورونا متاثرہ ممالک میں اب بھی سرفہرست ہے ، امریکا میں 12 ملین سے زیادہ کیسز رپورٹ کیے گئے جبکہ 258333 اموات ہوچکی ہیں۔

کورونا وائرس کے کیسزمیں ہندوستان دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے ، جہاں 90060 سے زیادہ افراد میں وائرس کی تشخیص اور132202 اموات ہوچکی ہیں۔

فرانس میں 2086000 سے زیادہ افراد متاثر ہوئے اور 47000 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ روس میں 2015000 سے زیادہ افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اوراموات کی مجموعی تعداد 34850 ہوگئی ہے۔

وائرس سے سب سے زیادہ امریکا، بھارت، برازیل، فرانس اور روس متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ ممالک کی فہرست میں اسپین چھٹے، برطانیہ 7ویں، ارجنٹینا 8ویں، اٹلی 9ویں جبکہ کولمبیا 10ویں نمبر پر موجود ہے۔

موسم سرما کے آغاز پر پوری دنیا میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے جس کے بعددنیا کے بیشتر ممالک میں کورونا وائرس کی وجہ سے ایک بار پھر سخت اقدامات کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: برطانوی حکومت کا کرسمس پر کورونا وائرس کی پابندیاں نرم کرنے پر غور

کئی ممالک میں دوبارہ لاک ڈاؤن کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے جبکہ متحدہ عرب امارات نے 12 ممالک کیلئے ویزوں پر پابندی عائد کردی ہے۔

Related Posts