چینی سفیرکی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی سے ملاقات، سیکورٹی امور پر تبادلہ خیال

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Chinese envoy calls on Chairman CJCSC, discuss security issues

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی: چین کے سفیر نونگ رونگ نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سے راولپنڈی میں جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز میں ملاقات کی،سیکورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے مابین جیواسٹریٹجک ماحول اور سیکورٹی اور دفاعی تعاون کو مزید مستحکم کرنے سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی۔

ملاقات کے دوران چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا اورچین کے سفیر نونگ رونگ نے پاکستان اور چین کے درمیان گہرے اسٹریٹجک تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا عزم دہرایا۔

گذشتہ روز چینی سفیرنے وزیر منصوبہ بندی و ترقیات اسد عمر سے بھی ملاقات کی تھی اور چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت دوطرفہ منصوبوں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا تھا۔

چینی سفیر نے حالیہ ہفتوں میں مختلف شعبوں میں مشترکہ ورکنگ گروپس کی میٹنگوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے سی پیک کے دوسرے مرحلے کو کامیاب بنانے کے لئے مل کرکام کرنے پر اتفاق کیا۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات اسد عمر نے چینی سفیر نونگ رونگ کو پاکستان میں ذمہ داریاں  ملنے پر مبارکباد بھی دی جس پر چینی سفیر نے ان کا شکریہ ادا کیا۔

Related Posts