کورونا وائرس: یہ پوری دنیا کے لیے ایک مشکل وقت ہے۔شعیب اختر کا اعتراف

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا وائرس: یہ پوری دنیا کے لیے ایک مشکل وقت ہے۔شعیب اختر کا اعتراف
کورونا وائرس: یہ پوری دنیا کے لیے ایک مشکل وقت ہے۔شعیب اختر کا اعتراف

اسلام آباد: قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے اعتراف کیا ہے کہ کورونا وائرس پوری دنیا کے لیے ایک مشکل وقت لایا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں دنیا کے تیز ترین باؤلر شعیب اختر نے کہا کہ پوری دنیا اور انسانیت کے لیے یہ ایک مشکل وقت ہے۔ اس دوران احتیاط ضروری ہے۔

مایہ ناز کھلاڑی شعیب اختر نے کہا کہ عوام کو چاہئے کہ افواہوں اور غیر تصدیق شدہ خبروں کو پھیلانے سے گریز کریں اور کورونا وائرس جیسی آفت کے خلاف احتیاطی تدابیر اپنائیں۔

شعیب اختر نے کہا کہ غلط خبریں پھیلانے کے باعث عوام میں شدید بے چینی پھیلتی ہے۔ اگر قوم کے طور پر ہم ایک ذمہ دارانہ کردار ادا کریں تو کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں مدد ملے گی۔ 

یاد رہے کہ  اس سے قبل یوٹیوب نے سال میں سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ویڈیوز کی فہرست جاری کی جس میں سابق پاکستانی کرکٹ اسٹارشعیب اختربھی جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے۔

پچھلےسال یوٹیوب ریوائنڈ ویڈیو سب سے زیادہ ناپسند کی جانےوالی ویڈیوبن گئی تھی لہٰذا اس سال یوٹیوب نے ایسی ویڈیوزکی فہرست پیش کی ہے جنہیں ناضرین کی جانب سےپذیرائی ملی ہے۔

مزید پڑھیں: شعیب اختریوٹیوب ریوائنڈ کاحصہ بننےوالے پہلےپاکستانی بن گئے

Related Posts