شہریوں کی بے احتیاطی، کراچی میں کورونا کیسز کی شرح 11فیصد تک پہنچ گئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Corona restrictions ease on Sindh

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی :شہر قائدمیں 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 10 اعشاریہ 72 فیصد ریکارڈ کی گئی ، کیسزمیں اضافے کے باعث حکومتی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

کراچی میں 7ہزار 82افراد کے کورونا ٹیسٹ کیئے گئے، جن میں سے 759 افراد میں کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق ہوئی ہے۔

ترجمان محکمہ صحت سندھ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں حیدر آباد میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 3 اعشاریہ 76 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

مزید پڑھیں:کوروناکیسز،حکومت نے ریسٹورنٹس، شادی ہالز،مارکیٹس دوبارہ بند کرنے کا عندیہ دے دیا

حیدرآباد میں 745 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیئے گئے، جن میں سے 28 افراد کے ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق ہوئی ہے۔

کراچی اور حیدرآباد کے علاوہ سندھ کے دیگر اضلاع میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 1 اعشاریہ 73 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

ترجمان محکمہ صحت سندھ کے مطابق سندھ کے دیگر اضلاع میں 8 ہزار 682 کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیئے گئے جن میں سے150 مثبت کورونا کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔

ترجمان محکمہ صحت سندھ کے مطابق صوبے بھر میں مجموعی طور پر کیئے گئے 16 ہزار 516 کورونا کے ٹیسٹ میں سے 940 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

مجموعی طور پر سندھ بھر میں کورونا وائرس کے مثبت آنے کی شرح 5اعشاریہ 69 فیصد ریکارڈ کی گء ہے جبکہ کورونا وائرس کے باعث 8 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

Related Posts