نیویارک:امریکا کی متعدد ریاستوں میں کورونا کے مریضوں میں پھر واضح اضافہ ہونا شروع ہوگیا ہے، امریکا کی متعدد ریاستوں، خاص طور پر جنوب اور مغرب میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی شرح میں پریشان کن حد تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق وال اسٹریٹ کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں دوبارہ اضافے پر حیرت زدہ ہے، دوسری جانب ریاستیں طویل عرصے بند رہنے کے بعد تجارت سرگرمیاں بحال کر رہی ہیں اور سماجی دوری کے اقدامات میں نرمیاں پیدا کی جا رہی ہیں۔
اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کی ایک وجہ ٹیسٹنگ میں اضافہ ہو سکتا ہے۔دوسری جانب امریکہ کے ہسپتالوں میں داخل ہونے والے متاثیرن کی تعداد میں بھی بڑا اضافہ ہوا ہے۔
ایریزونا کے ہسپتال میں ایمرجنسی روم فزیشن ڈاکٹر مرتضیٰ اختر کا کہنا ہے کہ یقینی طور پر متاثرین کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، ہمیں تشویش ہے کہ آنے والے دو ہفتوں میں ہمیں نہ جانے کیسے حالات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔