اشیائے ضروریہ کی بڑھتی قیمتیں، مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے کور گروپ قائم

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے اشیائے ضروریہ کی بڑھتی ہوئی قیمتیں دیکھتے ہوئے مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے کور گروپ قائم کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے حالیہ اجلاس کی صدارت کی جس کے دوران مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے 4 وفاقی سیکرٹریز پر مشتمل کور گروپ قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

مزید سوا کروڑ پاکستانی غربت کی لکیر سے نیچے چلے گئے۔ ورلڈ بینک

ای سی سی اجلاس میں وزارتِ خزانہ کے علاوہ پلاننگ، تجارت، تحفظِ خوراک، توانائی اور انڈسٹریز پروڈکشن سمیت دیگر شعبہ جات کے حکام نے شرکت کی۔ ای سی سی نے سیکرٹری انڈسٹری پروڈکشن اور سیکرٹری پلاننگ کو ذمہ داریاں دے دیں۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس کے دوران سیکریٹری تجارت اور سیکرٹری فوڈ سکیورٹی کو بھی مہنگائی کنٹرول کرنے والے کور گروپ کا حصہ بنا دیا گیا۔ کمیٹی کو اشیائے ضروریہ کی طلب و رسد پر اپنی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی گئی۔

وزارتِ خزانہ کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق وزارتِ آئی ٹی نے اجلاس میں ٹیلی کام انفراسٹرکچر، شیئرنگ فریم ورک کی سمری پیش کی۔ ای سی سی نے نیکسٹ جنریشن موبائل براڈ بینڈ سروسز کی بہتری کیلئے آئی ایم ٹی سیکٹرم جاری کرنے کی توثیق کردی۔

اجلاس کے دوران طوارقی اسٹیل ملز کا نام بدل کر نیشنل اسٹیل کمپلیکس رکھنے کی اصولی منظوری دی گئی۔ وزارتِ توانائی نے تمام فرٹیلائزیشن پلانٹس کو گیس کی فراہمی جاری رکھنے کی منظوری بھی حاصل کر لی۔

Related Posts