گورنر سندھ سے کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز کی الوداعی ملاقات

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گورنر سندھ سے کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز کی الوداعی ملاقات
گورنر سندھ سے کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز کی الوداعی ملاقات

کراچی:  کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز نے گورنر سندھ عمران اسماعیل سے الوداعی ملاقات کی ہے جس کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز نے آج گورنر سندھ عمران اسماعیل سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ سبکدوش ہونے والے کور کمانڈر کراچی قوم کے سچے سپاہی ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ کور کمانڈر کراچی ایک دیانتدار اور فرض شناس آفیسر رہے، الوداعی ملاقات کے دوران گورنر سندھ نے لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ 

قبل ازیں لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز اگست 2018ء کے دوران کور کمانڈر کراچی تعینات ہوئے تھے۔  پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) نے لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز کو کور کمانڈر کراچی مقرر کرنے سے متعلق اعلامیہ 2 سال قبل جاری کیا۔

اعلامیے کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز کو کور کمانڈر کراچی تعینات کیا گیا جبکہ لیفٹیننٹ جنرل چیف آف جنرل اسٹاف مقرر ہوئے۔ اس سے قبل لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز انسپکٹر جنرل کمیونیکیشنز اینڈ آئی ٹی کی حیثیت سے بھی خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف کی زیر صدارت 233 ویں کور کمانڈرز کانفرنس

Related Posts