راولپنڈی اسلام آباد میں دہشت پھیلانے والے2 کرائے کے قاتل گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

contract killer arrested in islamabad

اسلام آباد :قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ترنول پولیس ناکے پر دو پولیس افسران کو شہید کرنے والے دو خطرناک افغانی ملزمان کو گرفتار کرکے اسلام آباد پولیس کے حوالے کردیا ہے ۔

اسلام آباد آپریشنز اور سی ٹی ڈی نے علی الصبح گولڑہ کے علاقے میں خفیہ اطلاع پر مشترکہ چھاپا مارا ،چھاپے کے دوران گھر میں موجود ملزمان نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں پر فائرنگ شروع کر دی ۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ٹیموں نے حکمت عملی سے دو خطرناک افغانی ملزمان کو گرفتار کر لیا جبکہ دو خطرناک ڈکیت قتل ملزمان اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے ہیں ۔

ملزمان گزشتہ سال آئی جے پی روڈ پر دو جوانوں صغیر حیدر اور خرم کو شہید کرنے اور ایک جوان کو زخمی کرنے میں ملوث ہیں، گرفتار ملزمان کے قبضے سے پانچ ہینڈگرنیڈ دو پسٹل اور بڑی تعداد میں ایمونیشن برآمد کر لیا گیا ہے ۔

ملزمان میں سجاد عرف چوچو اور نور محمد عرف نورمے شامل ہیں ،دونوں ملزمان افغانی ہیں اور انتہائی خطرناک دہشت گرد ہیں ،ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے آئی جی پی روڈ پر پولیس کے دو جوانوں کو شہید اور ایک کو زخمی کرنے سمیت جڑواں شہروں میں متعدد چوری ڈکیتی کی وارداتوں کا انکشاف کیا ہے ۔

فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں ،یہ خطرناک ملزمان قتل چوری ڈکیتی کی وارداتیں کرنے کے بعد افغانستان فرار ہو جاتے تھے۔

مزید پڑھیں:معصوم بچوں سے بدفعلی کرنیوالا جنسی درندہ پولیس کی گرفت میں آگیا

ایک عرصے سے اس گروہ نے جڑواں شہروں میں قتل ڈکیتی کا بازار گرم کر رکھا تھا، ملزمان سے مزید سنسنی خیز انکشافات متوقع ہیں۔

ملزمان کرائے کے قاتل بھی ہیں جو پیسے لے کر قتل بھی کرتے تھے ،ملزمان کے خلاف اسلام آباد اور راولپنڈی کے مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں ۔

Related Posts