ماڈل ٹاؤن ہاؤسنگ اسکیم میں سی ڈی اے کے این او سی کے بغیر تعمیرات کا سلسلہ جاری

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ماڈل ٹاؤن ہاؤسنگ اسکیم میں سی ڈی اے کے این او سی کے بغیر تعمیرات کا سلسلہ جاری
ماڈل ٹاؤن ہاؤسنگ اسکیم میں سی ڈی اے کے این او سی کے بغیر تعمیرات کا سلسلہ جاری

اسلام آباد:موضع ملوٹ میں واقع مبینہ طور پر غیر قانونی ماڈل ٹاؤن ہاؤسنگ سوسائٹی نے سی ڈی اے انوائرمنٹ کے قوانین کی خلاف ورزی کی اور سی ڈی اے کے این او سی کے بغیر ہی تعمیرات اور تشہیر کا سلسلہ شروع کردیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سوسائٹی کے مالکان نے سوسائٹی کی تقریباً آدھی زمین پر ناجائز قبضہ کیا ہوا ہے مقامی لوگوں کے ساتھ سوسائٹی مالکان کے مقدمات بھی چل رہے ہیں،ابھی تک کچھ مقامی لوگوں کو زمین کے عوض پیسے نہیں دیے گئے۔

ذرائع کے مطابق شاملات کی زمین پر سوسائٹی مالکان نے ناجائز قبضہ کر رکھا ہے،جبکہ انوائرمنٹ کی جانب سے این او سی لینا پہلی شرط ہے اوورسیز پاکستانیوں کو غیر قانونی طریقے سے پلاٹس فروخت کیے جارہے ہیں۔

ذرائع نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ سوسائٹی مالکان نے سی ڈی اے کے افسران سے ساز باز کرکے جعلی پیپر بھی تیار کر رہے ہیں،این او سی۔ ایل او پی۔وغیرہ کے جعلی لیٹرز بھی تیار کیے گئے ہیں۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر انوائرمنٹ سے موقع پر ملاقات کے دوران نمائندہ ایم ایم نیوز نے پوچھا تو اسسٹنٹ ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ موقع پرآکر پتہ چلا کہ یہاں پر سوسائٹی مالکان نے غیر قانونی طریقے سے تعمیرات شروع کر رکھی ہیں۔ہم آج اس حوالے سے رپورٹ مرتب کریں گے اور اپنے لیگل ڈیپارٹمنٹ کو بھیج دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں ان کے خلاف کورٹ میں بھی جانا پڑا تو جائیں گے، کیونکہ موقع پر ہم نے دیکھا ہے کہ یہاں پر تمام کام غیر قانونی کیا جارہا ہے،انہوں نے کہا کہ میڈیا ہمارا ساتھ دے تاکہ ہم ان کے خلاف موثر کارروائی کر سکیں۔

Related Posts