کراچی کے شہری خوفزدہ نہ ہوں، سازشیں ناکام بنادینگے، ڈی جی رینجرز

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Conspiratorial elements will not be allowed to succeed: DG Rangers Sindh

کراچی: ڈائریکٹر جنرل رینجرزسندھ میجر جنرل عمر بخاری نے کہا ہے کہ کراچی کے شہریوں کو خوفزدہ نہیں ہونا چاہیے، سازشی عناصر کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا ۔

ڈی جی رینجرز سندھ نے مسکن چورنگی کے قریب دھماکے کی جگہ کا دورہ کیا اور صورتحال کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میجر جنرل عمر بخاری نے کہا کہ یہ دھماکہ افسوسناک واقعہ تھا اور دھماکے سے متعلق افسران سے تفصیلات حاصل کی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ کل اور آج کے دھماکوں کی تحقیقات کی جارہی ہیں اور سازشیوں کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا،کراچی کے شہریوں کو خوفزدہ نہیں ہونا چاہئے۔

شہریوں سے خطاب کرتے ہوئے میجر جنرل عمر بخاری نے کہا کہ ہمیں فکر کرنے کی نہیں بلکہ مضبوط رہنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پوری شدت سے دشمن کے ارادوں سے لڑیں گے ، انہوں نے مزید کہا کہ متاثرہ عمارت کو خالی کرا لیا گیا ہے۔

بدھ کی صبح گلشن اقبال کے علاقے مسکن چورنگی کے قریب ہونے والے دھماکے میں 5افراد جاں بحق اور 20افراد زخمی ہوگئے تھے۔

مزید پڑھیں:اسپتال کا بغیر فیس علاج سے انکار، گلشن اقبال دھماکے کا زخمی تڑپ تڑپ کر مرگیا

دھماکہ کثیر المنزلہ عمارت کی دوسری منزل پر ہوا۔قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار جائے وقوع پرپہنچ گئے ہیں۔

Related Posts