نکاٹی اور ٹریفک پولیس کامختلف مسائل سے نمٹنے کیلئے مشترکہ اقدامات پر اتقاق

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نکاٹی اور ٹریفک پولیس کامختلف مسائل سے نمٹنے کیلئے مشترمہ اقدامات پر اتقاق
نکاٹی اور ٹریفک پولیس کامختلف مسائل سے نمٹنے کیلئے مشترمہ اقدامات پر اتقاق

کراچی: نارتھ کراچی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری(نکاٹی) اور ٹریفک پولیس نے صنعتی ایریا کے داخلی و خارجی راستوں پر ٹریفک جام کے مسئلے سے نمٹنے اور تجاوزات کے خاتمے کے لیے باہمی مشاورت سے اقدامات پر اتفاق کیا ہے۔

ایس ایس پی ٹریفک سینٹرل سید صغیر حسین نے نکاٹی کے دورے کے موقع پر علاقے میں ٹریفک کی صورتحال کا جائز لیا۔ اس موقع پر نکاٹی کے صدر فیصل معیز خان، سینئر نائب صدر شبیر اسماعیل، نائب صدر نعیم حیدر بھی موجود تھے۔

اس کے علاوہ نارتھ کراچی انڈسٹریل ڈیولپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی(این کے آئی ڈی ایم سی) کے سی ای او صادق محمد، ڈی ایس پی نارتھ ندیم فاروقی، ایس او نیو کراچی نذیر راجپر، ایس او گلبرک غلام سرور کے علاوہ نکاٹی کے ممبران بھی کثیر تعداد میں موجود تھے۔

نکاٹی کے صدر فیصل معیز خان نے ٹریفک جام کے مسئلے کا اجاگر کرتے ہوئے نشاندہی کی کہ نارتھ کراچی صنعتی ایریا کے داخلی و خارجی راستوں سے متصل سڑکوں پر ٹریفک جام معمول بن گیا ہے خاص طور پر گودھرا، شفیق موڑ،سات نمبر اسٹاپ پر مصروف اوقات میں ٹریفک جام رہتا ہے جس کی بنیادی وجہ چنگچی رکشوں کی بھرمار اور تجاوزات کا قائم ہونا ہے۔

انہوں نے ایس ایس ٹریفک سے درخواست کی کہ نکاٹی کے کرائم مانیٹرنگ سیل کو پولیس نفری کی طرح ٹریفک نفری بھی دی جائے تاکہ نکاٹی اپنی مدد آپ کے تحت ٹریفک جام کے دیرنہ مسئلے کو حل کرسکے۔

ایس ایس پی ٹریفک سید صغیر حسین نے نارتھ کراچی کے صنعتکاروں کو یقین دہانی کرائی کہ ٹریفک جام کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے نکاٹی کو ٹریفک اہلکاروں کی نفری فراہم کی جائے گی جو نکاٹی کی مشاورت سے ٹریفک جام کا مسئلہ حل کرنے میں معاونت کرے گی۔

مزید پڑھیں: پائما کا وزیراعظم سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا مطالبہ

انہوں نے تجاوزات کے خاتمے کے حوالے سے بھی اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہاکہ ٹریفک کی روانی میں حائل تجاوزات کو ختم کیا جائے جبکہ ٹریفک سگنلز کی پابندی کو بھی سختی سے یقینی بنایا جائے گا۔

Related Posts