نئی دہلی: بھارت کی اپوزیشن پارٹی کانگریس کے صدر نے ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے مودی حکومت کی 10سالہ کارکردگی پر کڑی تنقید کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اپنے ویڈیو بیان میں کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ مودی حکومت کے 10 سالہ دور میں بھارت میں امیر اور غریب کا فرق بڑھ گیا ہے۔ ملک میں دلت سمیت دیگر معاشرتی گروہوں کے حقوق کا استحصال ہوا۔ لوگوں کے پانی اور زمین پر قبضہ کیا گیا۔ مخصوص کیٹگری کی بھرتیاں بند کردی گئی ہیں۔
ویڈیو بیان میں صدرِ کانگریس ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ حال ہی میں کانگریس رہنما راہول گاندھی نے ملک کے مختلف حصوں کے دورے کیے جسے دیش جوڑو یاترا کا نام دیا گیا اور ان دوروں کے دوران معاشرے کے مختلف طبقات کے ساتھ مودی حکومت کی ناانصافی کے خلاف بھرپور آواز بلند کی۔
“हिस्सेदारी न्याय”
मैं आज देशभर के दलित, आदिवासी, पिछड़े/ ओबीसी, अल्पसंख्यक और कमज़ोर तबकों के सभी भाई-बहनों के लिए कांग्रेस पार्टी की ‘हिस्सेदारी न्याय गारंटी’ घोषित करने का रहा हूं।
1️⃣गिनती करो
• कांग्रेस पार्टी एक Comprehensive सामाजिक, आर्थिक और जाति जनगणना की गारंटी… pic.twitter.com/thRu8BZx9M
— Mallikarjun Kharge (@kharge) March 16, 2024
بیان میں کانگریس کے صدر نے کہا کہ مودی حکومت کی جانب سے عوام کے ساتھ ناانصافی اور ظلم کے جواب میں کانگریس نے مختلف اعتبار سے عوام کے حقوق کے تحفظ کی 5،5 گارنٹیز تیار کی ہیں جبکہ ہم یہ گارنٹی لے کر عوام کے درمیان جائیں گے اور بی جے پی کی 10سالہ ناکامیوں کو عوام کے سامنے رکھیں گے۔
انہوں نے مودی حکومت کے خلاف اپنے حتمی لائحۂ عمل کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جب ہم عوام کے سامنے جا کر مودی حکومت کی کارکردگی کا پول کھولیں گے تو ہمیں پورا یقین ہے کہ عوام ہمارا ہی ساتھ دے گی۔ عوامی حقوق اور ملکی آئین بچانے کی اس لڑائی کو ہم سب مل کر لڑیں گے اور جیتیں گے۔