شہدائے کربلا کا چہلم، آج ملک بھر میں جلوس، ڈبل سواری بند

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

IG Sindh orders foolproof security on Chehlum

کراچی: شاہِ جوانانِ جنت حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ اور اہلِ خانہ سمیت 72 شہدائے کربلا کا چہلم آج منایا جارہا ہے جس کے جلوس پاکستان بھر میں نکالے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں تعزیوں، علم اور ذوالجناح کے جلوس نکلیں گے، شہرِ قائد کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے شروع ہو کر حسینیاں ایرانیاں کھارادر میں اختتام پذیر ہوگا۔

کراچی میں جلوس کی گزرگاہیں عوام الناس کیلئے بند ہیں، راستوں پر کنٹینرز رکھ دئیے گئے، سندھ حکومت نے شرکائے جلوس کیلئے سیکورٹی کے انتظامات سخت کردئیے جبکہ سندھ میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔

بلوچستان میں چہلم کے جلوس کوئٹہ کے علاقے ہزارہ ٹاؤن اور علمدار روڈ سے شروع ہوں گے جن کی سیکورٹی کیلئے 6000 سے زائد پولیس، لیویز اور ایف سی اہلکار تعینات ہیں۔

ملک کے اہم شہروں میں چہلم کے جلوسوں کی فضائی نگرانی بھی کی جائے گی، جلوسوں کے راستوں پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ راولپنڈی اسلام آباد، لاہور اور پشاور سے بھی چہلم کے جلوس نکالے جائیں گے۔ 

یہ بھی پڑھیں:  8 اکتوبر2005ء کے زلزلے کو 15 سال مکمل ہو گئے

Related Posts