گورنر سندھ، بلاول بھٹو اور دیگر کا علامہ ضمیر اختر کے انتقال پر اظہار تعزیت

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گورنر سندھ، بلاول بھٹوو دیگر کاعلامہ ضمیر اختر کے انتقال پر اظہار تعزیت
گورنر سندھ، بلاول بھٹوو دیگر کاعلامہ ضمیر اختر کے انتقال پر اظہار تعزیت

اسلام آباد:معروف مذہبی اسکالر علامہ ضمیر اختر نقوی حرکت قلب بند ہوجانے کے باعث انتقال کرگئے، ان کے انتقال کی خبر ملنے پر مختلف سیاسی و سماجی شخصیات کی جانب سے اظہار تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے علامہ ضمیر اختر نقوی کے انتقال پر دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ علامہ ضمیر نقوی کے انتقال کی خبر سن کر صدمہ ہوا، ملک ایک ممتاز عالمِ دین سے محروم ہوگیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ وہ اتحادِ بین المسالک و مذاہب کے وکیل تھے۔ انہوں نے کہاکہ دینی علوم کے فروغ کیلئے اْن کی خدمات طویل عرصے تک یاد رہیں گی۔ بلاول بھٹو زرداری نے مرحرم کے درجات کی بلندی اور غمزدہ خاندان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

گورنر سندھ نے بھی علامہ ضمیر اختر نقوی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور مرحوم کے بلندی درجات کے لئے دعا کی، جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بھی علامہ ضمیر اختر نقوی کے انتقال پر گہرے افسوس کا اظہار کیا۔

Related Posts