ڈبل سواری پر پابندی سخت، خواتین اور صحافیوں کیلئے استثنیٰ ختم

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Double riding banned in Karachi

کراچی: سندھ حکومت نے ڈبل سواری پر استثنیٰ ختم  کردیئے، خواتین، بچے، بوڑھے اور صحافی بھی اب ڈبل سواری سے مستفید نہیں ہوسکتے۔

سندھ حکومت کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ عوام الناس کو کورونا وائرس سے بچاؤ اور محفوظ رکھنے کے لیے ہوم ڈیپارٹمنٹ حکومت سندھ کی جانب سے جاری کردہ حکم کے تحت موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی دفعہ 144 ضابطہ فوجداری کے تحت عائد کی گئی ہے ۔

حکومت سندھ کی جانب سے پچھلے تمام جاری کیے گئے استثنیٰ کو ختم کیا گیا ہے۔کسی بھی شہری کو موٹرسائیکل کی ڈبل سواری سے استثنیٰ حاصل نہیں ہوگا۔

اس ضمن میں ڈبل سواری کی خلاف ورزی کرنے کی صورت میں زیرِ دفعہ 188 تعزیراتِ پاکستان کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

عوام الناس سے اس قانون کی پابندی کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے پولیس و انتظامیہ سے مُکمل تعاون کی پر زور اپیل کی جاتی ہے۔

کراچی یونین آف جرنلسٹس نے ایڈیشنل آئی جی سندھ کی جانب سے صحافیوں پر بھی ڈبل سواری کی پابندی کا اطلاق کرنے کے فیصلے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور یہ حکم نامی فوری طور واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں: لاک ڈاؤن میں نرمی کہیں پچھتاوے کا سبب نہ بن جائے

واضح رہے کہ ڈبل سواری پر پابندی کے باعث صحافیوں  کو فرائض کی انجام دہی اور خواتین و بچوں کو موٹرسائیکل پر بٹھانے پر پابندی سے شہریوں کے بری طرح متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

Related Posts