کمشنر کراچی نے پھلوں کی قیمتوں کی نئی فہرست جاری کردی

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: کمشنر کراچی کی جانب سے پھلوں کی قیمتوں کی نئی فہرست جاری کردی گئی ہے۔

کمشنر کراچی سلیم راجپوت کی جاری کردہ فہرست کے مطابق کیلا درجہ اول فی درجن کے سرکاری نرخ 72روپے، کیلا درجہ دوئم فی درجن کے 58 روپے، سیب گولڈن درجہ اول کے سرکاری نرخ 244روپے فی کلو جبکہ سیب درجہ دوئم کے 207 روپے فی کلو مقرر کیے گئے ہیں۔

Fruits Price List

جاری کردہ فہرست میں موسمی درجہ اول کی قیمت 104 روپے فی کلو جبکہ موسمی درجۂ دوم کی 81روپے کلو مقرر کی گئی ہے۔ اسی طرح چیکو درجۂ اوّل کی قیمت 118روپے جبکہ چیکو درجۂ دوم کی قیمت 92روپے کلو مقرر کی گئی ہے۔

ملک میں گیس کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان

دوسری جانب ملک بھر کے تمام یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں کمی کردی گئی ہے، گھی میں 23 روپے فی کلو سے لے کر 38 روپے تک کی کمی کی گئی۔

اس کے علاوہ کوکنگ آئل کی قیمت میں 13 روپے فی لیٹر سے لے کر 36 روپے فی لیٹر تک کی کمی کی گئی۔

ترجمان یوٹیلیٹی اسٹورز کا کہنا ہے کہ نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کردیا گیا ہے، کمی عام صارفین کی سہولت کے لیے کی گئی ہے۔

Related Posts