کراچی: کمشنر کراچی کی جانب سے سبزیوں کی قیمتوں کی نئی فہرست جاری کردی گئی ہے۔
کمشنر کراچی سلیم راجپوت کی جاری کردہ فہرست کے مطابق آلو درجہ اول کی قیمت 70 روپے فی کلو، پیاز بڑی 101 روپے، پیاز چھوٹی 55 روپے، پھول گوبھی درجہ اول 59 روپے جبکہ پھول گوبھی درجہ دوم کی قیمت 33 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔
Vegetables Price Listجاری کردہ فہرست میں گول لوکی کی قیمت 28 روپے، توری درجہ اول 39 روپے، توری درجہ اول 23 روپے، ٹماٹر درجہ اول 98 روپے جبکہ ٹماٹر درجہ دوم کی قیمت 59 روپے فی کلو مقرر کردی گئی ہے۔
دوسری جانب ملک بھر کے تمام یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں کمی کردی گئی ہے، گھی میں 23 روپے فی کلو سے لے کر 38 روپے تک کی کمی کی گئی۔
اس کے علاوہ کوکنگ آئل کی قیمت میں 13 روپے فی لیٹر سے لے کر 36 روپے فی لیٹر تک کی کمی کی گئی۔
ترجمان یوٹیلیٹی اسٹورز کا کہنا ہے کہ نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کردیا گیا ہے، کمی عام صارفین کی سہولت کے لیے کی گئی ہے۔