کراچی:کمشنر کراچی محمد اقبال میمن کی زیر صدارت ضروری اشیا خوردونوش سے متعلق اہم اجلاس کا انعقاد کیا گیا، اجلاس میں ڈپٹی کمشنرز، بیورو آف سپلائی اینڈ پرائسز، محکمہ خوراک کے افسران نے شرکت کی۔
اس موقع پر کمشنر کراچی نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو دودھ کی قیمتیں کنٹرول میں رکھنے اور ادویات کی ملاوٹ کو روکنے کیلئے سنجیدگی اختیار کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔
انہوں نے کہا کہ دودھ کی قیمتوں کو ضابطے میں رکھنے کے لئے سب ڈویژن سطح پر اچانک دورے کرنے کے کا ٹارگٹ دیا گیا تھا۔ دودھ کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں، انتظامیہ کی کارکردگی پر سخت تنقید کی جا رہی ہے۔
کمشنر کراچی نے آئندہ پیر تک ڈپٹی کمشنرز کو بیورو آف سپلائی کے ساتھ ضروری اشیا خوردونوش کی قیمتوں کا جائزہ لے کر سفارشات پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔ محمد اقبال میمن نے کہا کہ ماہ رمضان المبارک قریب ہے، آئندہ ہفتے اشیا خوردونوش کی قیمتیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: درجہ اول گھی کی قیمت میں 20 روپے فی کلو اضافہ کردیا گیا، عوام پریشان