83ویں سالگرہ: کامیڈی ایکٹر رنگیلا نے 40 سال سے زائد کیریر میں 300 سے زائد فلمیں کیں

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

83ویں سالگرہ: کامیڈی ایکٹر رنگیلا نے 40 سال سے زائد کیریر میں 300 سے زائد فلمیں کیں
83ویں سالگرہ: کامیڈی ایکٹر رنگیلا نے 40 سال سے زائد کیریر میں 300 سے زائد فلمیں کیں

پاکستانی فلم انڈسٹری کے لیجنڈ کامیڈی ایکٹر رنگیلا کی آج 83ویں سالگرہ ہے جبکہ مرحوم سعید خان رنگیلا نے 40 سال سے زائد کیریر میں 300 سے زائد فلموں میں فنِ اداکاری کے جوہر دکھائے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر حکومتِ پاکستان نے اداکار رنگیلا کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں پاکستانی فلم کی تاریخ میں سب سے اہم کامیڈینز میں سے ایک قرار دیا۔

حکومت پاکستان کے مطابق فلم اسٹار و کامیڈین نہ صرف ایک قابلِ داد کامیڈین تھے بلکہ انہوں نے فلم میکنگ کے دیگر شعبہ جات میں بھی بھرپور کام کیا۔

فلم اسٹار رنگیلا یکم جنوری 1937ء کو پارا چنار کرم ایجنسی میں  پیدا ہوئے۔ انہوں نے ایکٹنگ کے ساتھ ساتھ گلوکاری، ڈائریکشن اور پروڈکشن کے شعبہ جات میں بھی کام کیا۔

ایکشن کامیڈی کے شعبے میں فلم اسٹار رنگیلا کی اداکاری کو ناقابلِ فراموش قرار دیا جاتا ہے۔ انہوں نے اپنی عملی زندگی کا آغاز باڈی بلڈر کے طور پر کرنے کے بعد پینٹنگ کا کام بھی کیا۔

اداکار سعید خان رنگیلا فلموں کے بورڈز پینٹ کرتے کرتے ایک روز اسٹیج ڈراموں کی دنیا میں نکل آئے جہاں انہوں نے اداکاری کے فن پر دسترس حاصل کی۔

سن 60ء کی دہائی میں فلموں میں کام شروع کرنے والے اداکار رنگیلا نے جٹی نامی فلم سے اپنے کیریر کا آغاز کیا۔ انہوں نے 60ء کی دہائی کے دوران گلبدن اور گہرا داغ جیسی فلموں میں بھی کام کیا۔

ہدایت کار کے طور پر فلم اسٹار رنگیلا نے دیا اور طوفان، کبڑا عاشق اور صبح کا تارا جیسی فلمیں بنائیں اور گلوکار کے طور پر بھی گانے گا کر مداحوں سے خوب داد وصول کی۔

رنگیلا کا انتقال 68 برس کی عمر میں 24 مئی 2005ء کو ہوا۔  پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں گردے کی تکلیف کے باعث  انتقال کرنے والے رنگیلا نے 3 شادیاں کیں جبکہ ان کی اولادوں کی تعداد 14 ہے۔ 

Related Posts