کراچی:کامیڈی کے شہنشاہ اور عالمی شہرت یافتہ فنکار عمر شریف نے فلم بنانے کا اعلان کیا ہے۔عمر شریف نے اداکار فیصل قریشی کے مارننگ شو میں شرکت کی اور جہاں انہوں نے گفتگو کے دوران فلم بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آج کل بہت اچھی فلمیں بن رہی ہیں اور اسی وجہ سے میں بھی بہت جلد فلم بنا رہا ہوں۔
ناموراداکار عمرا شریف کاکہناتھا کہ اس حوالے سے میں نے ایک فنکار کو کئی بارمرکزی کردار ادا کرنے کی آفر کی حتیٰ کہ ان سے تمام معاملات بھی طے پاگئے لیکن وہ حتمی تاریخ نہیں دے پا رہے تھے اس لئے میں نے انہیں انکار کردیا۔
عمر شریف نے کہا کہ اب اس فلم کے مرکزی کرداروں کے لئے میرے پاس دو نام ہیں جنہیں میں اپنی فلم کے کرداروں میں دیکھنا چاہتا ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: میں ایک ہی طرح کا کام کر کے یکسانیت کا شکار نہیں ہونا چاہتی‘ اداکارہ نیلم منیر