میئرکراچی نے چیئرمین بلدیہ شرقی کے ہمراہ مشعل جلا کر منی اولمپکس کاافتتاح کردیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وفاقی اور صوبائی حکومت کو کراچی کے مسائل سے دلچسپی نہیں۔میئر کراچی
وفاقی اور صوبائی حکومت کو کراچی کے مسائل سے دلچسپی نہیں۔میئر کراچی

کراچی:ڈی ایم سی ایسٹ کی جانب سے بلدیاتی تاریخ کے پہلے منی اولمپکس کا افتتاح میئر کراچی وسیم اختر نے چیئرمین بلدیہ شرقی معید انور، اولمپئین افتخار سید و دیگر اہم شخصیات کے ہمراہ مشعل روشن کرکے کر دیا،قومی ترانے اور پرچم کشائی کرکے منی اولمپکس کا افتتاح کیا گیا ۔

اس موقع پر افتتاحی تقریب میں میونسپل کمشنر بلدیہ شرقی وسیم مصطفی سومرو، رکن قومی اسمبلی اسامہ قادری،رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی،رکن صوبائی اسمبلی محمد حسین، ڈپٹی کنوینئر ایم کیو ایم (پاکستان) نسرین جلیل، اراکین رابطہ کمیٹی خالد سلطان بھائی، ارشاد احمد، سی اوسی کے انچارچ فرقان بھائی،سابق ایم این اے شیخ صلاح الدین،سابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان معین خان، معروف شخصیت ڈاکٹر جنید علی شاہ و دیگر اہم سماجی و سیاسی شخصیات بھی موجود تھیں۔

افتتاحی رنگا رنگ تقریب کے سلسلے میں منعقدہ رنگا رنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ چیئرمین ڈی ایم سی ایسٹ معید انورنے پہلے منی اولمپکس کا انعقاد کر کے بازی حاصل کرلی ہے، یہ آسان کام نہیں تھا مگر محدود وسائل کے باوجود اس کو عملی جامہ پہنانے کا سہراچیئرمین معید انور کے سر جاتا ہے۔

مزید پڑھیں :کراچی میں سبزیوں کی قیمتیں آوٹ آف کنٹرول، ٹماٹر، پیاز، بھنڈی سمیت سب کچھ مہنگا

مستقبل میں اس قسم کیایونٹ کا انعقاد ہرڈسٹرکٹ کی سطح پر ہوگا، کے ایم سی بھی اس قسم کی صحت مندانہ سرگرمیوں کا آغاز کرنے جارہی ہے، انہوں نے مزید کہاکہ گراؤنڈز آباد کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں اتنی بڑی تعداد میں اسپورٹس سے محبت کرنے والوں کی موجودگی نے اس ایونٹ کی کامیابی کو کامیابی کی ضمانت دے دی ہے۔

میڈیا سے گزارش کرتا ہوں کہ وہ اس طرح کی صحت مندانہ سرگرمیوں کو اجاگرکریں چیئرمین ڈی ایم سی ایسٹ معید انور نے اس موقع پر افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منی اولمپکس کا انعقاد شہر کراچی کیلئے تازہ ہوا کا جھونکا ہے۔

صحت مندانہ سرگرمیاں جتنی زیادہ ہوں گی ہمارے بچے اور نواجونوں میں منفی سرگرمیاں خود بخود دم توڑ دیں گی، بلدیہ عظمیٰ کراچی اور ہم مل کرکوشش کر رہے ہیں کہ جتنا زیادہ ہوسکے پارکوں و میدانوں کو آباد کیا جائے، اس کے علاوہ حکام بالا سے بھی گزارش ہے کہ وہ مساویانہ بنیادوں پر کھلاڑیوں کو ریٹائرمنٹ کے بعد بھی سہولیات فراہم کریں۔

قوم کے ہیروز کے مالی صورت حال کا جب سنتے ہیں تو دل دکھتا ہے لہذا اس پر نظر ثانی کی جائے اور جو ہمارے ہیروز ہیں انہیں ہمیشہ ہیرو ہی بنا کر رکھا جائے کم ازکم انہیں ریٹائرمنٹ کے بعد طبی سہولیات ضرور ملنی چاہئیں۔

سابق پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان معین خان نے بھی افتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہر کراچی کیلئے ایسی صحت مندانہ سرگرمیاں ناگزیر ہیں،شہر کراچی نے ہمیشہ ہر شعبے میں باصلاحیت افراد پیدا کیئے،انہوں نے نوجوان کھلاڑیوں سے کہا کہ وہ نظم و ضبط کو اپنی زندگی کا شعاربنائیں اور اپنے شوق و جنون کو پانے کیلئے دن رات محنت کریں، آج کا یہ ٹیلنٹ دنیا بھر میں اپنی شناخت کرواسکتا ہے۔

رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی نے بھی اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے چیئرمین معید انور نے اس میگا منی اولمپیکس کے انعقاد کرا کر اپنے وعدے کو عملی جامہ پہنا دیا،بڑے بڑے اسپورٹس ایونٹ میں اتنی بڑی تعداد میں لوگ نہیں آتے مگر چیئرمین معید انور جو صحت مندانہ سرگرمیوں کیلئے خدمات سر انجام دے رہے ہیں وہ قابل ستائش ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :آرمی چیف کی مدتِ ملازمت میں توسیع کی ضرورت، اہمیت اور نوٹیفیکیشن معطلی کی وجوہات

سابق سٹی ناظمہ وڈپٹی کنونئیر ایم کیو ایم پاکستان نسرین جلیل نے اس موقع پر کہا کہ افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ ہمارے ملک کا اسپورٹس زوال پذیر ہے مگراس طرح کے ایونٹ ایک روشنی کی کرن کی طرح ہیں،ماضی میں ہم نے ہر شعبے میں اپنا لوہا منوایا، اب پھر سے ہمیں محنت کرنے کی ضرورت ہے میں تمام نوجوانوں سے اپیل کرتی ہوں کہ وہ محنت کو اپنا شعاربنائیں اور اپنی خوابوں کو پانے کیلئے دن رات محنت کریں۔

اولمپین افتخار سید نے اس منی اولمپکس کے انعقاد پر چیئرمین معید انور اور ان کی خدمات کو سراہا، انہوں نے کہا کہ منی اولمپکس منعقد کرانے کیلئے ہمیں جو وسائل درکار تھے انہیں چیئرمین معید انور نے قلیل مدت میں یقینی بنایا۔

از اں تقریب میں آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا اور مختلف کھیلوں کے حوالے سے مشقیں بھی پیش کی گئیں جس سے تمام تقریب کے شرکاء محظوظ ہوئے تقریب کی میزبانی کے فرائض معروف اسپورٹس اینکر مرزا اقبال بیگ اور شازیہ نے سر انجام دئیے جبکہ افتتاحی تقریب میں ہزاروں کی تعداد میں عوام نے شرکت کی۔

Related Posts