افغانستان میں شدید سردی کے باعث 24افراد لقمہ اجل بن گئے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

افغانستان میں شدید سردی کے باعث 24افراد لقمہ اجل بن گئے
افغانستان میں شدید سردی کے باعث 24افراد لقمہ اجل بن گئے

کابل: غربت سے متاثرہ افغانستان کے مختلف علاقوں میں شدید سردی کے باعث کم از کم 24 افراد ہلاک ہوگئے، جن میں سے بعض کی موت سردی سے ٹھٹھرنے کے باعث ہوئی۔

مقامی نیوز نے رپورٹ کیا کہ حالیہ دنوں میں ملک میں خاص طور پر ملک کے شمالی علاقوں میں جما دینے والی سردی کے نتیجے میں کم از کم 24 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

میڈیا آؤٹ لیٹ کے مطابق شمال مغربی صوبے میں پانچ بچوں میں سے چار بچوں کی موت واقع ہوئی، جب کہ منشیات کے عادی چار افراد مغربی ہرات میں، پانچ افراد جنوب مشرقی صوبہ خوست میں، اور دس شمالی صوبوں میں ہلاک ہوئے۔

یہ افراد شدید سرد موسم، متعلقہ بیماریوں اور واقعات کے نتیجے میں ہلاک ہوئے۔

سینکڑوں لوگ ہائپوتھرمیا کے ساتھ ہسپتالوں میں لائے گئے ہیں، جب کہ ہزاروں جانور سرد موسم میں مر چکے ہیں۔

کم آمدنی والے افغانوں کی ایک بڑی تعداد اپنی معاشی مشکلات کی وجہ سے سردیوں میں لکڑی اور کوئلہ خریدنے سے قاصر ہے۔

جبکہ دیہی علاقوں میں باضابطہ ریکارڈ سردی کا انتظام نہ ہونے کی وجہ سے زیادہ اموات کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔

مزید پڑھیں:طالبان فضائیہ نے برف میں پھنسے ایرانی انجینئرز کو بچالیا

خراب موسم کی وجہ سے نقل و حمل کے مسائل، خاص طور پر سردیوں میں، انسانی ہمدردی کے اداروں کے لیے ضرورت مند لوگوں تک امداد پہنچانا مشکل ہو جاتا ہے۔

Related Posts