کراچی میں سردی کی شدید لہرجاری ، پارہ 7 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرگیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

weather in country
weather in country

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: ملک بھر میں سردی کی شدید لہر برقرار ہے اور ہفتہ کی صبح شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں زیادہ ترموسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ بالائی علاقوں اور شمالی بلوچستان اور گلگت بلتستان میں سردی بڑھنے کا امکان ہے۔

ہفتے کی صبح پنجاب اور بالائی سندھ کےکچھ علاقوں میں شدید سردی اور دھند کا راج ہےجبکہ سب سے زیادہ سردی گلگت بلتستان کےعلاقے اسکردومیں پڑی جہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی 20 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

استور اور کالام میں درجہ حرارت منفی 15 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، گوپس میں منفی 14، قلات اور باگروٹ میں منفی12، کوئٹہ میں منفی 9 ، پاراچنار میں منفی 8 ، گلکت اور دیر میں منفی 6، مالم جبہ ، دالبدین اور چترا ل میں منفی 5 اورژوب اور دروش کے علاقوں میں منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت کا 23 مارچ سے اورنج لائن ٹرین چلانے کا اعلان

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں پارہ منفی ریکارڈ کیاگیااور کم سے کم درجہ حرات منفی 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، زیارت میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 7 اورقلات میں منفی 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Related Posts