کوسٹ گارڈز کی کارروائی، پسنی سے 20 ارب روپے کی منشیات برآمد

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کوسٹ گارڈز کی کارروائی، پسنی سے 20 ارب روپے کی منشیات برآمد
کوسٹ گارڈز کی کارروائی، پسنی سے 20 ارب روپے کی منشیات برآمد

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کوئٹہ: پاکستان کوسٹ گارڈز نے کارروائی کرتے ہوئے پسنی سے 20 ارب روپے کی منشیات برآمد کی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کوسٹ گارڈز کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ پسنی سے بھاری مقدار میں منشیات بیرونِ ملک اسمگل ہونے والی ہیں جس پر ڈی جی پاکستان کوسٹ گارڈز نے متعلقہ کمانڈز کو سرچ آپریشن شروع کرنے کی ہدایت کی۔

پاکستان کوسٹ گارڈز نے 3 مختلف اطراف سے سرچ آپریشن شروع کیا اور ساتھ ساتھ سمنری راستے کو اپنی لانچوں سے بلاک کردیا۔ ریڈار کی مدد سے لانچوں کی آمدورفت کی سخت نگرانی کی گئی اور ضروری چیکنگ بھی عمل میں لائی گئی۔

مسلسل 3 راتوں تک آپریشن کے دوران تازہ دم دستوں سے کمک مہیا کی جاتی رہی۔ سرچ پارٹیوں نے پسنی کے قریب تنگ باز کے پہاڑی علاقوں کےدرمیان چھپائی گئی 143 کلو گرام کرسٹل اور 608 کلو گرام اعلیٰ معیار کی ہیروئن برآمد کی۔

کوسٹ گارڈز کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں پکڑی جانے والی منشیات کی مالیت 20 ارب روپے کے لگ بھگ ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق منشیات سمندر کے راستے جنوبی افریقہ اسمگل کی جارہی تھی جسے ناکام بنا دیا گیا۔ 

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں میاں بیوی گرفتار، 15 لاکھ کا سامان اور گاڑی برآمد

Related Posts