کمانڈرز نئے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے عصر حاضر کی ضروریات سے باخبر رہیں، سپہ سالار

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کمانڈرز نئے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے عصر حاضر کی ضروریات سے باخبر رہیں، سپہ سالار
کمانڈرز نئے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے عصر حاضر کی ضروریات سے باخبر رہیں، سپہ سالار

راولپنڈی: سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ کمانڈرز کو ہر سطح پر اعلیٰ ترین پیشہ وارانہ مہارت کے حصول پر توجہ دینا چاہیے،انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے کمانڈرز نئے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے عصر حاضر کی ضروریات سے باخبر رہیں۔

آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایبٹ آباد میں سالانہ کمانڈنگ آفیسرز کانفرنس میں بلوچ رجمنٹل سینٹر کا دورہ کیا۔ رجمنٹل سینٹر آمد پر کرنل کمانڈنٹ بلوچ رجمنٹ لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس نے آرمی چیف کا پرتپاک استقبال کیا۔

اس موقع پر انسپکٹر جنرل آرمز لیفٹیننٹ جنرل ماجد احسان اور کمانڈنٹ بلوچ رجمنٹل سنٹر بریگیڈئر عثمان ابن ریاض بھی موجود تھے۔آرمی چیف نے سینٹر میں یادگار شہدا پر پھول چڑھائے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے رجمنٹل سینٹر میں افسران سے خطاب کرتے ہوئے آپریشنز میں حصہ لینے اور پیشہ وارانہ مہارت دکھانے پر بلوچ رجمنٹ کی تعریف کی۔

مزید پڑھیں: افغانستان میں امن خطے کی ترقی کا ضامن ہے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

سپہ سالار نے کہا کہ ہر سطح پر کمانڈرز کو اعلیٰ ترین پیشہ وارانہ مہارت کے حصول پر توجہ دینا چاہیے۔ کمانڈرز نئے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے عصر حاضر کی ضروریات سے باخبر رہیں۔

Related Posts