ملک کی خدمت کرنے والی خواتین بے پناہ عزت و احترام کی مستحق ہیں۔آرمی چیف

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

COAS, wife visit martyred Captain Basit Ali's family, offer Fateha

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستانی خواتین نے قوم کی عزت اور وقار میں اضافے کیلئے خدمات سرانجام دی ہیں، خواتین بے پناہ عزت و احترام کی مستحق ہیں۔

تفصیلات کے مطابق عالمی یومِ خواتین کے موقعے پر اپنے پیغام میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستانی خواتین نے ملک کی عزت و ناموس میں اضافہ کیا اور قومی وقار کیلئے بہترین خدمات سرانجام دیں۔

خواتین کے عالمی دن کے موقعے پر پیغام میں آرمی چیف نے کہا کہ پاکستانی خواتین کورونا کے خلاف جنگ میں بھی پیش پیش ہیں۔ خواتین ہمارے بے پناہ عزت اور احترام کی مستحق ہیں۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے خواتین کو شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یونیفارم میں خواتین نے ملکی وقار میں اضافے کیلئے قوم اور انسانیت کی بڑی خدمت کی۔ خواتین کی عزت و احترام ہم سب کا فرض ہے۔ 

یاد رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں صنفی امتیاز اور تعصب کے خاتمے کیلئے عالمی یومِ خواتین آج منایا جارہا ہے جس کا مقصد حقوقِ نسواں کے متعلق شعور بیدار کرنا ہے۔

 آج عالمی یومِ خواتین کے موقعے پر خواتین کے حقوق پر سیمینارز، بحث مباحثے اور عورت مارچ سمیت مختلف ریلیاں منعقد کی جائیں گی۔ عالمی ادارہ اقوامِ متحدہ 2030ء  تک صنفی امتیاز کے خاتمے کا خواہش مند ہے۔

مزید پڑھیں: دُنیا بھر میں صنفی امتیاز کے خاتمے کیلئے یومِ خواتین آج منایا جارہا ہے

Related Posts