دُنیا بھر میں صنفی امتیاز کے خاتمے کیلئے یومِ خواتین آج منایا جارہا ہے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان سمیت دنیا بھر میں صنفی امتیاز اور تعصب کے خاتمے کیلئے عالمی یومِ خواتین آج منایا جارہا ہے جس کا مقصد حقوقِ نسواں کے متعلق شعور بیدار کرنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج عالمی یومِ خواتین کے موقعے پر خواتین کے حقوق پر سیمینارز، بحث مباحثے اور عورت مارچ سمیت مختلف ریلیاں منعقد کی جائیں گی۔ عالمی ادارہ اقوامِ متحدہ 2030ء تک صنفی امتیاز کے خاتمے کا خواہش مند ہے۔

سن 2030ء میں دنیا کے ہر شعبے سے منسلک خواتین کو مردوں کے برابر رتبہ دینے کے حوالے سے پیشرفت کا جائزہ لیا جائے گا۔ عالمی یومِ خواتین کے موقعے پر اقوامِ متحدہ نے بھی اعتراف کیا کہ دنیا بھر میں صنفی امتیاز آج بھی روا رکھا جارہا ہے۔

دنیا بھر کی 2 ارب 70 کروڑ خواتین مردوں کے مقابلے میں ملازمت کے مساوی مواقع سے محروم ہیں۔ خواتین کو بنیادی ضروریاتِ زندگی کیلئے مردوں کا محتاج سمجھا جاتا ہے۔ دنیا کی 25 فیصد سے بھی کم اراکینِ پارلمنٹ خواتی ہیں۔ ہر 3 میں سے 1 خاتون کو صنفی بنیاد پر تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: معاشرے کی ترقی کیلئے خواتین کا مثبت کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے، اسد قیصر