آپریشن رد الفساد کے 5سال مکمل، آرمی چیف کا شہداء کی قربانیوں کو سلام

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Army Chief visits Lahore University of Management Sciences

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ پر مبنی آپریشن رد الفساد کے 5 سال مکمل ہونے پر سکیورٹی فورسز کے شہداء کی عظیم قربانیوں کو سلام پیش کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک دشمن عناصر کی سرکوبی کیلئے آپریشن رد الفساد ملک بھر سے دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے کیلئے شروع کیا گیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن کا واحد مقصد پاکستان کے عوام کی حفاظت کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

سعودی عرب کا قومی دن، وزیر اعظم کی محمد بن سلمان کو مبارکباد

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ پاکستان غیر یقینی صورتحال سے امن کی جانب گامزن ہے۔ آپریشن رد الفساد 5سال کی تکمیل کے بعد بھی کامیابی سے جاری و ساری ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ آپریشن رد الفساد کی کامیابیاں سکیورٹی فورسز کے شہداء اور عوامی جوش و جذبے سے ممکن ہوئیں، شہداء کی عظیم قربانیوں اور قوم کے جوش و جذبے کو سلام پیش کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ آپریشن الفساد کے تحت دہشت گردوں کے خلاف ہزاروں کارروائیاں کی گئیں۔ 78 سے زائد دہشت گرد تنظیموں کے خلاف بھرپور ایکشن ہوا۔ لاکھوں کی تعداد میں غیر قانونی اسلحہ، گولہ بارود اور جدید ترین بم برآمد کیے گئے۔

منی لانڈرنگ، بھتہ خوری، اغواء برائے تاوان اور ٹارگٹ کلنگ جیسے چیلنجز پر قابو پایا گیا۔ قبائلی علاقہ جات میں 60 ہزار سے زائد بارودی سرنگیں ریکور کی گئیں۔ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ آپریشن کا مقصد دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ہے۔