آرمی چیف سے امریکی سینٹکام کے کمانڈر کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے امریکی سینٹکام کمانڈر جنرل مائیکل ایرک نے ملاقات کی ہے۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا، ملاقات میں خطے کی صورتِ حال اور دفاعی تعاون کے فروغ پر بھی بات چیت ہوئی۔

آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ ملاقات میں تمام شعبوں میں دو طرفہ تعلقات مزید بڑھانے کی خواہش کا اعادہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

وکیل قتل کیس، سپریم کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کو گرفتار کرنے سے روک دیا

ترجمان پاک فوج کا مزید کہنا تھا کہ امریکی سینٹکام کمانڈر جنرل مائیکل ایرک نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی کامیابیوں کو سراہا۔

آئی ایس پی آر نے یہ بھی کہا کہ امریکی سینٹ کام کے کمانڈر نے خطے میں امن واستحکام کے لئے پاکستان کی مسلسل کوششوں کی بھی تعریف کی ہے۔

Related Posts