پاک فوج بہادری اور قابلیت کے اوصاف کو برقرار رکھتی ہے، آرمی چیف

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب
The Israel-U.S. nexus for State Terrorism
اسرائیل امریکا گٹھ جوڑ: ریاستی دہشت گردی کا عالمی ایجنڈا
zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاک فوج بہادری اور قابلیت کے اوصاف کو برقرار رکھتی ہے، آرمی چیف
پاک فوج بہادری اور قابلیت کے اوصاف کو برقرار رکھتی ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاک فوج بہادری اور قابلیت کے اوصاف کو برقرار رکھتی ہے۔

چھٹے انٹرنیشنل پاکستان آرمی ٹیم سپرٹ کے مقابلے اختتام پذیر ہو گئے، اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی سپہ سالار جنرل عاصم منیر تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مقابلے قومی انسداد دہشت گردی سینٹر پبی میں منعقد ہوئے، پاکستان آرمی کی 7 اور 10 بین الاقوامی ٹیموں نے مقابلے میں حصہ لیا۔

مقابلے پبی کے پہاڑی علاقوں میں 7 سے 9 مارچ تک جاری رہے، یہ مقابلے اب بین الاقوامی ٹیم اسپرٹ ایویلیویشن ایونٹ بن چکے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سپہ سالار نے ٹیموں کی پیشہ ورانہ مہارت اور بلند حوصلے کی تعریف کی۔

مزید پڑھیں:پی ٹی آئی کارکن کا انتقال تشدد سے نہیں ہوا، نگراں وزیر اعلیٰ، آئی جی پنجاب

آرمی چیف سید عاصم منیر نے مقابلوں کو افواج کی تربیتی مشق اور فزیکل فٹنس کیلئے اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاک فوج بہادری، باہمی تعاون اور قابلیت کے اوصاف کو برقرار رکھتی ہے۔

Related Posts