آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی صدر آزادکشمیر سردار مسعود خان سے ملاقات

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

army chief president ajk
army chief president ajk

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی صدر آزادکشمیر سردار مسعود خان سے ملاقات ہوئی جس میں ایل او سی اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی صدر آزادکشمیر سردار مسعود خان سے ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی سمیت مختلف امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران لائن آف کنٹرول اور مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر آرمی چیف نےسردار مسعود خان کوکشمیر کازاور کشمیری عوام کے لیے مکمل حمایت کا یقین بھی دلایا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم عمران خان عالمی معاشی فورم میں شرکت کے لیے سوئٹزرلینڈ روانہ ہو گئے

Related Posts