راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ علاقائی امن کیلئے نائجیریا کا کردار قابلِ تحسین ہے جبکہ پاکستان نائجیریا کو افریقہ میں اہم ریاست کے طور پر دیکھتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نائجیریا کے وزیر دفاع میجرجنرل بشیر صالحی نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے آرمی ہیڈ کوارٹرز میں ملاقات کی جس کے دوران باہمی دلچسپی، علاقائی سکیورٹی اور دو طرفہ تعاون کے فروغ پر گفتگو ہوئی۔
چینی ناظم الامورکی آرمی چیف سے ملاقات، علاقائی سلامتی پر تبادلہ خیال