کراچی میں ڈاکوؤں نے وزیراعلیٰ سندھ کے پروٹوکول آفیسر کو بھی لوٹ لیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں ڈاکوؤں نے وزیراعلیٰ سندھ کے پروٹوکول آفیسر کو بھی لوٹ لیا
کراچی میں ڈاکوؤں نے وزیراعلیٰ سندھ کے پروٹوکول آفیسر کو بھی لوٹ لیا

کراچی: شہرِ قائد میں جوہرآباد تھانے کی حدود میں وزیراعلیٰ سندھ کے پروٹوکول آفیسر مسرور وارثی کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا۔

ڈکیتوں نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے پروٹوکول آفیسر کے ساتھ کینیڈا سے آئے مہمان کو بھی نہ بخشا اور وہ بھی اپنے قیمتی سامان سے محروم ہوگئے۔

واردات کے لیے 2 موٹرسائیکلوں پرسوار4 ڈاکوؤں نے گلی کے کونے پرلوٹ مارکی ساتھ ہی ہوٹل پربیٹھے افراد سے بھی ڈاکوؤں نے موبائل فون چھین لیا۔

موقع واردات سے ڈاکو تقریباً 10سے12 افراد سے ان کے موبائل فون، نقدی اور قیمتی سامان چھین کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں:

الجزائر میں گیس ہیٹر نے پورا خاندان ابدی نیند سلا دیا

مسرور وارثی نے پولیس کو بتایا کہ واقعہ جوہرآباد تھانے کی حدود میں پیش آیا، جہاں واقعے کی رپورٹ درج کرادی گئی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے اقدامات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

Related Posts