کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پشاور دھماکے کے بعد ہمیں کوئی تھریٹ نہیں ملا ، دیکھیں گے کہ کس مقام پرغلطی ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب وزیر اعلیٰ سندھ نے شارعِ فیصل پر واقع کے پی او پہنچ کر دہشت گردی کا شکار عمارت کا معائنہ کیا۔حملے کے نتیجے میں 4 افراد شہید جبکہ 3 دہشت گرد ہلاک ہو گئے تھے۔
عمران خان نے بدھ سے جیل بھرو تحریک کا اعلان کردیا
سکیورٹی فورسز نے کے پی او کی عمارت 4 گھنٹوں بعد کلیئر کرالی۔ ڈی آئی جی ایسٹ مقدس حیدر کا کہنا تھا کہ 1 دہشت گرد کو چوتھی منزل جبکہ 2 کو چھت پر ہلاک کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ نے زخمیوں کی عیادت کی۔
جناح ہسپتال میں داخل زخمیوں کی عیادت کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ سدنھ نے کہا کہ آپ نے بڑی بہادری سے دشمنوں کا مقابلہ کیا ہے، اس لیے آپ ہمارے ہیرو ہیں۔ پشاور دھماکے کے بعد کوئی تھریٹ نہیں ملا۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دیکھیں گے ہم سے کس مقام پر غلطی ہوئی۔ اس موقعے پر سیّد مراد علی شاہ نے کراچی پولیس آفس پر حملے میں شہید ہونے والوں کو شہید کوٹے کے تحت معاوضہ دینے کا اعلان کیا۔