سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6 ہزار 458 کورونا وائرس ٹیسٹ کیے گئے۔وزیرِ اعلیٰ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6 ہزار 458 کورونا وائرس ٹیسٹ کیے گئے۔وزیرِ اعلیٰ
سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6 ہزار 458 کورونا وائرس ٹیسٹ کیے گئے۔وزیرِ اعلیٰ

کراچی: وزیرِ اعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 6ہزار 458 نئے ٹیسٹ کیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعلیٰ سندھ نے صوبے بھر میں کورونا وائرس کے اعدادوشمار بتاتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے  مزید 1098 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ اب تک 4 لاکھ 9 ہزار 145 ٹیسٹ ہوچکے ہیں اور  صوبہ بھر میں75 ہزار 168 کورونا کے کیسز رپورٹ ہوئے۔

صوبے کے اعدادوشمار بتاتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ 24 گھنٹوں میں 17 کورونا کے مریض انتقال کرگئے، کورونا کے باعث ابتک 1 ہزار 178 اموات ہوچکی ہیں۔آج مزید 1 ہزار 267مریض صحت یاب ہوکر گھروں کو چلے گئے۔صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 40 ہزار 740ہوگئی ہے۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کہا کہ  مختلف اسپتالوں میں 1 ہزار 388کورونا کےمریض زیرعلاج ہیں۔گھروں میں 31 ہزار 665 اور آئسولیشن سینٹرز میں 78 مریض زیرعلاج ہیں۔کورونا وائرس میں مبتلا 33 ہزار 131مریض زیرعلاج ہیں۔اس وقت کورونا کے 99 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔،

کورونا کی تفصیلات بتاتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ آج 641 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ 24 گھنٹوں میں کراچی میں 494 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ ضلع جنوبی 208، ضلع شرقی 141 اور ضلع وسطی میں 48 نئے کیسز ظاہر ہوئے۔ملیر 44، کورنگی 32، ضلع غربی میں 21 مزید کیسز رپورٹ ہوئے۔

اندرونِ سندھ کی تفصیلات بتاتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کہا کہ حیدرآباد 34، گھوٹکی 33، سکھر 15، شکارپور 8 اور سانگھڑ میں 6 نئے کیسز سامنے آئے۔عمرکوٹ اور دادو میں 5-5، لاڑکانہ اور میرپورخاص میں 4-4 مزید نئے کیسز ظاہر ہوئے۔جامشورو اور بدین میں 2-2، ٹھٹھہ اور سجاول میں 1-1نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

بعد ازاں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے عوام کو ہدایت کی کہ کورونا وائرس کے خلاف احتیاطی تدابیر، سماجی فاصلے اور دیگر احتیاطی تدابیر ضرور اپنائیں اور وائرس کے خلاف جنگ میں اپنا حصہ ڈالیں۔ 

Related Posts