اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے کہا ہے کہ وزیرِاعلیٰ سندھ کو کورونا وائرس کے معاملے پر اپنی ذمہ داری کا احساس کرنا ہوگا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر زرتاج گل وزیر نے کہا کہ صوبائی حکومتوں کو کورونا وائرس جیسی عالمی وباء کے خلاف فیصلے کرنے کیلئے مکمل آزادی حاصل ہے جبکہ وفاق اس معاملے میں ان کی حمایت کر رہا ہے۔
وزیرِ مملکت برائے ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ کو وفاق کے پیچھے چھپنے کی بجائے اپنی ذمہ داری لینی چاہئے اور صوبائی ذرائع، لاجسٹکس، اسٹیک ہولڈرز کی ضروریات اور وباء کو کنٹرول کرنے کے ذرائع دیکھتے ہوئے فیصلے کرنے چاہئیں۔
Provincial Governments have FULL authority to take decisions on #COVIDー19 crises. Centre is facilitating.
CM #Sindh Murad MUST take responsibility, not hide behind the Fed Govt. He should monitor resources, flux, hotspots, logistics, stakeholder needs, control moves – & DECIDE!
— Zartaj Gul Wazir (@zartajgulwazir) April 23, 2020
یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان تحریکِ انصاف اور پیپلز پارٹی کی لفظی جنگ کے دوران وزیرِ اعظم کو قوم کی غلطی قرار دینے پر پی ٹی آئی نے ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کی کلاس لے لی۔
ٹوئٹر پر گزشتہ روز اپنے پیغام میں ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے تحریکِ انصاف کی وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وفاق نے کورونا وائرس کے مقابلے کے لیے جو طریقہ کار اختیار کیا، اس پر مایوسی کا شکار ہوں۔
مزید پڑھیں: وزیرِ اعظم کو قوم کی غلطی کہنے پر مرتضیٰ وہاب کی کلاس ہوگئی