کراچی: وزیراعلیٰ سندھ نے صحافی اطہر متین کے قاتلوں کو فوری طور گرفتار کر نے کا حکم دے دیا۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے نجی ٹی وی چینل کے سینئر پروڈیوسر اطہر متین کا ڈکیتی واردات کے نتیجے پر انتقال کے واقعے کا نوٹس لے لیا۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے ایڈیشنل آئی جی کراچی سے فوری رپورٹ بھی طلب کرلی۔وزیراعلیٰ سندھ نے اطہر متین کی ہلاکت پر صحافی برادری سے اظہار افسوس کرتے ہوئے حکم دیا کہ قاتلوں کو فوری طور گرفتار کیا جائے۔
دوسری جانب ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی سندھ حکومت کے ترجمان مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ شہر میں امن کی فضا کسی صورت خراب ہونے نہیں دیں گے۔
مشیر قانون سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے سینئر صحافی اطہر متین کے ڈکیتی کی واردات میں قتل کی مذمت و اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ اطہر متین کے قاتلوں کو جلد گرفتار کرینگے۔
مزید پڑھیں: اسٹریٹ کرائم کے واقعات سندھ پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، علی زیدی