کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ میں کورونا وائرس کے حوالے سے روزانہ پیغام دیتا ہوں، میڈیا کے ذریعے عوام تک پہنچ رہا ہوں،ہمارے پاس ٹیسٹ رپوٹس آگئی ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 1532 ٹیسٹ ہوئے ہیں اور اب تک مجموعی طور پر16026 ٹیسٹ کئے ہیں جن میں 1523 ٹیسٹ میں 150 پوزیٹو آئے ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ اس مرض سے 560 صحت یاب ہوئے ہیں، 137 افراد گذشتہ 24 گھنٹوں میں صحت یاب ہوئے ہیں اور41 کورونا وائرس سے اموات ہوئی ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 6 اموات ہوئی ہیں، اموات کا تناسب 2.4 فیصد ہے، یہ دنیا کی ایوریج سے زیادہ ہے، 1067 مریض زیرعلاج ہیں، 58 آئیسولیشن مراکز اور 261 اسپتالوں میں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے تبلیغی جماعت کے بھائیوں کے بھی ٹیسٹ کرنا شروع کئے ہیں، 5000 تبلیغی جماعت کے لوگ آئیسولیشن میں ہیں، جو لوگ صحت یاب ہو رہے ہیں ان کو سرٹیفکیٹ دیکر ان کے گھر روانہ کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ جس جگہ لوگ اپنے گھر جا رہے ہیں وہاں کی انتظامیہ کو بھی اطلاع دے رہے ہیں، 122 لوگ حیدرآباد میں تبلیغی جماعت کے تھے ان میں 110 صحت یاب ہوگئے ہیں۔
مزید پڑھیں: کورونا کی روک تھام سے متعلق فیصلوں میں وفاق کو اعتماد میں لیا جائیگا، سعید غنی