کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے دوران ضرورت مند لوگوں میں راشن کی تقسیم کے لئے 3 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔
کمیٹی روزانہ مزدوروں اور ضرورت مند لوگوں میں راشن اور نقد رقم کی تقسیم کی نگرانی کرے گی۔ کمیٹی میں سندھ کے وزیر توانائی امتیاز شیخ ، وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی وقار مہدی اور وزیر اعلی کے کوآرڈینیٹر حارث گزدار شامل ہوں گے ۔
وزیر اعلی نے مخیر حضرات اور دولت مند افراد سے اپیل کی ہے کہ وہ مشکل وقت میں آگے آئیں اور اس مقصد میں مدد کریں۔ انہوں نے قوم سے اپیل کی کہ وہ گھر پر ہی رہیں اور کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ہدایات پر عمل کریں۔
مزید پڑھیں :عوام لاک ڈائون کی پابندی کریں ورنہ کرفیو لگانا پڑے گا، ناصر شاہ