سیلابی ریلے کی آمد، منچھر میں آبی سطح بلند، جوہی شہر کو خطرہ ہے۔ مراد علی شاہ

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مراد علی شاہ
سیلابی ریلے کی آمد، منچھر میں آبی سطح بلند، جوہی شہر کو خطرہ ہے۔ مراد علی شاہ

کراچی: وزیرِ اعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سیلابی ریلے کی آمد سے منچھر میں آبی سطح بلند ہوئی جبکہ جوہی شہر کو شدید خطرہ لاحق ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ نے منچھر جھیل کا معائنہ اور سپریو بند کا فضائیہ جائزہ لیا۔ سیّد مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ منچھر میں پانی کی سطح بلند ہورہی ہے جبکہ جوہی شہر کو شدید خطرہ ہے۔ 123 فٹ پر منچھر کو خطرہ بڑھ جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

شوکت ترین کی صوبائی وزراء سے ٹیلیفونک گفتگو کی مبینہ آڈیو لیک

 آئندہ 8 دنوں میں  منچھر میں پانی کی سطح کم ہونے کی امید ظاہر کرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ  مراد علی شاہ نے کہا کہ مجھے شہروں کو ڈوبنے سے بچانے کیلئے فیصلے کرنے ہیں۔ بدین کی نہر میں شگاف پڑ گیا تھا، عوام کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔

امدادی کاموں کی صورتحال پر روشنی ڈالتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کہا کہ ٹینٹس کی کمی ہے۔ اب تک 1 لاکھ 5 ہزار ٹینٹس کی تقسیم ہوئی ہے۔چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری سیلاب کی تمام تر صورتحال کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے یورپ کیلئے اپنا دورہ ملتوی کردیا۔ خیال رہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ ایک روزہ دورے کیلئے سیہون شریف پہنچے ہیں جس کا مقصد سیلاب متاثرین سے ملاقات اور امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لینا ہے۔ 

Related Posts