تجاوزات ہٹانے کا اختیار لوکل گورنمنٹ کے پاس ہے۔وزیرِ اعلیٰ نے ملبہ وسیم اختر پر ڈال دیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تجاوزات ہٹانے کا اختیار لوکل گورنمنٹ کے پاس ہے۔وزیرِ اعلیٰ نے ملبہ سابق میئر پر ڈال دیا
تجاوزات ہٹانے کا اختیار لوکل گورنمنٹ کے پاس ہے۔وزیرِ اعلیٰ نے ملبہ سابق میئر پر ڈال دیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: وزیرِ اعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ نے عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہ ہونے کا ملبہ سابق میئر کراچی پر ڈالتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی سے ناجائز تجاوزات ہٹانے کا اختیار لوکل گورنمنٹ کے پاس ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں پیشی کے موقعے پر میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ میں چیف جسٹس کے حکم کی تعمیل کیلئے سپریم کورٹ میں حاضر ہوا ہوں۔ چیف جسٹس اور سپریم کورٹ کا مشکور ہوں کہ انہوں نے سندھ حکومت کا مؤقف پیش کرنے کا موقع دیا۔

گفتگو کے دوران وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کہا کہ میں نے عدالت کو آگاہ کیا ہے کہ تجاوزات ہٹانے کا اختیار لوکل گورنمنٹ کے پاس تھا۔ ہم نے عدالتی حکم کے مطابق پارک بنانے کا آغاز کردیا۔ میں نے درست رپورٹ پیش نہ کرنے پر عدالت سے معذرت بھی کی جبکہ 2013ء کا آرڈیننس وہ واحد آرڈیننس ہے جو کسی اسمبلی نے منظور کیا تھا۔

قبل ازیں عدالت میں مقدمے کی سماعت کے دوران سابق میئر کراچی وسیم اختر پر تجاوزات نہ ہٹانے کا الزام عائد کرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کہا کہ اس وقت کے میئر کراچی کے پاس تجاوزات ختم کرنے کا اختیار تھا لیکن وسیم اختر نے تجاوزات ختم نہیں کیں؟ عدالت نے استفسار کیا کہ آپ کے سیکرٹریز اور وزراء کیا کر رہے ہیں؟

یاد رہے کہ اِس سے قبل سپریم کورٹ نے وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو کراچی میں ناجائز تجاوزات کے خاتمے پر تفصیلی رپورٹ 1 ماہ میں پیش کرنے کی ہدایت کی۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں شہرِ قائد میں تجاوزات کے خاتمے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس آف پاکستان گلزار احمد نے رپورٹ پیش نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ سندھ کو فوری طور پر طلب کیا۔

مزید پڑھیں: عدالت کی وزیرِ اعلیٰ سندھ کوتجاوزات رپورٹ 1 ماہ میں پیش کرنے کی ہدایت

Related Posts