لاہور: وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے صوبے بھر میں پولیس اصلاحات کے جاری عمل پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ان کی تفصیلات جاری کی ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹؤئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب پولیس ریفارمز کے تحت بہتر تفتیش، پیشہ ورانہ ٹریننگ اور بہتر معائنہ نظام پر کام جاری ہے۔
اپنے پیغام میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ گزشتہ 3 ماہ میں مجرموں کو سزا دلوانے کی شرح 22 فیصد سے بڑھ کر 28 فیصد ہو گئی ہے جبکہ 150 سے زائد پولیس اہلکار نکال دئیے گئے۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ 150 سے زائد پولیس اہلکاروں کو فورس سے نکالنے کے ساتھ ساتھ 27 سے زائد افسروں کے خلاف فوجداری کارروائی شروع ہو گئی ہے۔
پنجاب پولیس ریفارمز کےتحت بہتر تفشیش، پیشہ ورانہ ٹریننگ اور بہتر معائنہ نظام پر کام ہو رہا ہےجس سے پچھلے 3 ماہ میں مجرموں کو سزا دلوانےکی شرح 22٪ سے بڑھ کر 28٪ ہو گئی ہے، 150 سے زائد پولیس اہلکاروں کو فورس سے نکالا گیا اور 27 سے زائد افسروں کے خلاف فوجداری کاروائی شروع ہوگئی ہے pic.twitter.com/wiE07pfbz7
— Usman Buzdar (@UsmanAKBuzdar) March 9, 2020
یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے 2020 میں ہر ماہ انسداد پولیو مہم چلانے کی منظوری دے دی۔17فروری سے پنجاب کے 36 اضلاع میں خصوصی انسدا دپولیومہم چلائی جانے لگی۔
وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت گزشتہ ماہ صوبائی ٹاسک فورس برائے انسدادپولیو کا اجلاس ہواجس میں متعلقہ حکام نے شرکت کی۔
مزید پڑھیں: عثمان بزدار نے ہر ماہ انسداد پولیو مہم چلانے کی منظوری دے دی