لاہور :مسجد کے پیش امام کو شہ رگ کاٹ کرموت کے گھاٹ اتار دیا گیا، وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لے لیا، ملزمان کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لانے کا حکم دیدیا۔
امام مسجد آصف کو نامعلوم افراد نے تیز چھری سے گلا کاٹ کر قتل کیا۔ پولیس کے مطابق امام مسجد کو نامعلوم افراد نے مسجد کے کوارٹر میں ملنے آئے تھے۔ مقتول امام آصف ولد مرید حسین ملتانی کالونی میں مسجد میں امامت کراتے تھے۔
امام مسجد کی لاش کو پوسٹمارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کردیا گیا۔ واقعہ کی تحقیقات کی جارہیں ۔ابھی تک کوئی گرفتاری نہیں عمل میں نہیں جا سکی۔