غریب آدمی کے کپڑے چھیننے کی اجازت نہیں دوں گا۔وزیر اعلیٰ پنجاب

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

غریب آدمی کے کپڑے چھیننے کی اجازت نہیں دوں گا۔وزیر اعلیٰ پنجاب
غریب آدمی کے کپڑے چھیننے کی اجازت نہیں دوں گا۔وزیر اعلیٰ پنجاب

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ ابھی تک میری کابینہ نہیں بنی، 12کروڑ کے صوبے میں گورنر نہیں ہے۔ میں کسی کو غریب آدمی کے کپڑےچھیننے کی اجازت نہیں دوں گا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ حمزہ شہبازنے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں خواتین اراکین پر حملہ کرایاگیا۔ کوئی لاکھ رکاوٹیں ڈالے، مجھے پنجاب کیلئے کام سے نہیں روک سکتا۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان کو پانی کی قلت اور قحط کا سامنا ہے۔وزیر خارجہ

پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ آئین شکنی کی ایسی مثال قائم کی گئی جو کبھی دیکھی نہ سنی۔ عمران خان سیاست کی آڑ میں انتشار پھیلا رہے ہیں۔ وزیر اعظم کی سمری پر صدرِ مملکت نے صرف دستخط کرنے ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ڈیڑھ ماہ ہوگیا لیکن ابھی تک کچھ نہیں کیا گیا۔ گندم جان بوجھ کر بیرونِ ملک بھجوا دی گئی۔ گندم کیلئے خواتین کو قطاروں میں لگا دیا گیا۔ لاکھ خاردار تاریں بچھائیں، میں پھر بھی کام جاری رکھوں گا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان اداروں پر حملے کرتے رہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی اداروں کو تباہ کرنے کی سازش کر رہے ہیں۔ یہ چار سال تک عوام سے کھلواڑ کرتے رہے۔ ان کے دور میں روپے کی قیمت 40فیصد گر گئی۔

سابق وزیر اعظم پر تنقید کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ عمران خان نے ملک کی ہنستی بستی معیشت کو تباہ کردیا۔ اداروں کو ان  کے بیانات کا نوٹس لینا ہوگا۔ چیئرمین پی ٹی آئی سیاست کی آڑ میں انتشار پھیلا رہے ہیں۔ 

 

Related Posts