نائب گرفتار،دہلی کے وزیر اعلیٰ اروندمودی کیخلاف سراپا احتجاج، گھنٹوں مراقبہ

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کو گرفتار کر لیا گیا جس پر وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے اپنے ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف احتجاج کیلئے گھنٹوں مراقبہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ صبح 10 بجے سے شام 5 بجے تک مسلسل مراقبے میں بیٹھیں گے۔ قبل ازیں راج گھاٹ پہنچ کر اروند کیجریوال نے مودی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم ہسپتال بنانے والوں کو جیل بھیج دیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

قرآن کریم کی بے حرمتی، عرب ممالک  سراپا احتجاج

اپنے بیان میں اروند کیجریوال نے نریندر مودی حکومت کی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف ہسپتال بنانے پر جیل کی سیر کرائی جاتی ہے جبکہ دوسری جانب نریندر مودی کھربوں لوٹنے والوں کو گلے لگا رہے ہیں۔ اس وقت بھارت کے حالات تشویشناک ہیں۔

منگل کے روز بھی نئی دہلی کے وزیر اعلیٰ نے مودی حکومت پر کڑی تنقید کی تھی۔ اروند کیجریوال نے کہا کہ بہتر کام کرنے والوں کو گرفتار کیا گیا جبکہ ملک لوٹنے والے بچ رہے ہیں۔ دہلی میں صحت اور تعلیم کا شعبہ 65 سال سے نظر انداز کیا جارہا ہے۔

وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے کہا کہ نائب وزیراعلیٰ منیش سِسودیا نے غریبوں کیلئے بہتر تعلیم اور صحت یقینی بنانے کیلئے سخت محنت کی۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے اچھے کام پر انہیں جیل میں ڈال دیا۔ انہیں تہاڑ جیل میں سب سے خطرناک مجرموں کے ساتھ رکھا گیا ہے۔

 

Related Posts